کراچی(شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کی مسجد نبویﷺمیں لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ و گلوکارہ مہوش حیات سعودی عرب میں عمرے کی ادائیگی کے لیے موجود ہیں۔ مہوش حیات نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مدینے میں مسجد نبویﷺ سے ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ احتراماًگنبد خضرا کے آگے کھڑی ہیں۔انہوں نے اپنی ٹویٹ میں نعت رسول مقبول کے کچھ اشعار بھی لکھے ۔مہوش حیات نے اس سے قبل بھی والدہ اوربھائی کے ساتھ عمرے ادائیگی کی ایک تصویرشیئر کی تھی، جس وقت وہ مکہ میں موجود تھیں۔ انہوں نے لکھا تھا کہ اﷲ کے کرم سے انہیں عمرے کی سعادت نصیب ہوئی ہے ۔ اپنے اہل خانہ کے ساتھ عمرے ادائیگی کی خوشی کے اظہارکیلئے ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ یہ سفربہترین رہا اورمیری دعا کہ دنیا کے ہرمسلمان کو یہ سعادت نصیب ہو۔
مہوش حیات کی مسجد نبوی ﷺمیں لی گئی تصویر وائرل
اتوار 08 دسمبر 2019ء

آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز میں اتوار 08 دسمبر 2019ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں