لاہور (شوبز ڈیسک) نامور کامیڈین امانت چن نے اداکارہ مہوش حیات کو اپنی پسندیدہ اداکارہ قرارد یتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ابھی سیکھنے کے مراحل سے گزر رہی ہیں ، بالی ووڈ میں قطرینہ کیف پسند ہیں اور مجھے مہوش حیات میں کترینہ کیف کی جھلک محسوس ہوتی ہے ۔ ایک انٹر ویو میں امانت چن نے کہا کہ سب اداکارائیں اچھی ہیں لیکن اگر پسندیدگی کو مد نظر رکھتے ہوئے بات کی جائے تو مجھے پاکستانی اداکارائوں میں مہوش حیات بہت پسند ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ میں مادھوری اور گوونندا کا ڈانس میں کوئی مقابلہ نہیں ۔