لاہور (سٹاف رپورٹر )عالمی مبلغ و معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے بہنوئی میاں محمد سرفراز انتقال کر گئے ،مولانا طارق جمیل نے اپنے بہنوئی میاں سرفراز کی نماز جنازہ رئیس آباد تلمبہ میں پڑھائی ۔ جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید، حافظ اسعد عبید، حافظ اجود عبید، مولانا محمد اکرم کاشمیری، پروفیسر مولانا محمد یوسف خان، مولانا فہیم الحسن تھانوی، مولانا مجیب الرحمٰن انقلابی نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ مولانا طارق جمیل کے بہنوئی کی وفات پر مولانا طارق جمیل اور ان کے خاندان کے غم میں شریک ہیں ۔