لاہور(پ ر ) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما ایم شاہ زید خان نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمن کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کب مارچ کریں گے ۔ ملک کی موجودہ صورتحال میں مولانا فضل الرحمن کا سیاسی مفاد کے لئے مارچ کسی بھی طور پر مناسب نہیں بلکہ کشمیر کی موجودہ صورتحال میں سیاسی مارچ کشمیر کاز سے دشمنی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ فضل الرحمن اپنے ناپاک عزائم میں کسی صورت کامیاب نہیں ہوسکتے ،فضل الرحمن پاکستان میں بھارت اور مودی کے نمائندے بنے ہوئے ہیں۔