لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف گلوکارہ مو منہ مستحسن اپنے نئے ویڈیو کی تیاری میں مصروف ذرائع کے مطابق گلوکارہ نے اپنے نئے ویڈیو کی آڈیو ریکارڈنگ مکمل کرلی جبکہ انہوں نے گزشتہ دنوں اندورن لاہور کی معروف حویلی میں اپنے نئے ویڈیو کی عکسبندی میں بھی حصہ لیا جبکہ ویڈیو سونگ میں وہ خود جلوا گر ہونگی جس کیلئے انہوں نے معروف فیشن ڈیزائنر محسن رانجھا کے تیار کردہ ملبوسات زیب تن کئے زارئع کا کہنا ہے کہ گلوکارہ اس مرتبہ کوک سٹوڈیو کا حصہ نہیں رہی اس لئے اپنی ویڈیو بنانے میں مصروف ہے جو رواں برس ریلیز کیا جائے گا۔