مکرمی! مون سون کی آمد کی پیشگی اطلاعات کے باوجود شدید بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں کو روکنے کا خاطر خواہ بندوبست نہیں کیاجاتا۔ متعلقہ ادارے اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں کماحقہ ادا کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔ شاہراہیں، گلیاں بازار ندی نالوں کا منظر پیش کررہے ہوتے ہیں۔سڑکوں پر بارش کے پانی کی بروقت نکاسی نہ ہونے کے سبب راہ چلنا دشوارہوجاتا ہے۔گندے پانی کے ٹھہراؤ سے تعفن پھیل جاتا ہے سب سے بڑھ کر ڈینگی لاروا کی افزائش خطرناک صورتحال پیدا کردیتی ہے۔ارباب اختیار کو اس معاملے میں فوری اور موثر اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ انسانی اور مالی نقصانات سے ممکنہ حد تک بچا جا سکے۔ (اظفر صدیقی،لاہور)