مکرمی!پاکستان میں جب بھی مون سون کا سیزن آتا ہے ملک کا سارا نظام درہم برہم ہوجاتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم اور ہماری ضلعی انتظامیہ مون سون شروع ہونے سے پہلے عملی حفاظتی اقدامات نہیں کرتے ۔بارشوں کے باعث دیہات ڈوب اور فصلیں تباہ ہوجاتی ہیں جبکہ شہر کے شہر ڈوبے ہوتے ہیں۔ اس سب صورتحال کے ذمہ کوئی اور نہیں بلکہ ہم خود ہیں۔شہروں میں آبادی کا تناسب اس حد تک بڑھ چکا کہ شہروں کے مسائل کوقابو کرنا مشکل ہوتا چلا جارہا ہے۔ہماری عوام سارا سال شاہراوں،ندی نالوں اور گٹروں کو کوڑے دان کی طرح استعمال کرتی ہے جس سے گٹر اور ندی نالے بند ہوجاتے ہیں اور سیوریج کا نظام مفلوج ہوکر رہ جاتا ہے اور اس طرح بارشوں کے موسم میں نکاسی کا نظام رک جاتا ہے۔ ( عمرفاروق،ملتان روڈ،لاہور)