مکرمی !مولانا فضل الرحمان نے حکومت گرانے کیلئے کمر کس لی ہے ۔ اسلام آباد سمیت پنجاب کے کئی اضلاع میں کنٹینروں کو پہنچا دیا گیا ہے اور سڑکوں کو سیل کیا جارہا ہے یاد رہے کہ نواز شریف کی حکومت میں عمران خان نے بھی اسلام آباد میں ایک طویل دھرنا دیا ہے تھا اس دھرنے کے دوران کئی دنوں تک اسلام آباد مکمل طور پر مفلوج ہوگیا چین کے صدر کا دورہ پاکستان بھی اس دھرنے کے باعث منسوخ ہوا اس دھرنے کے دوران ایک منتخب وزیر اعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا گیا سول نافرمانی کی تحریک چلائی گئی لاک ڈائون کیا گیا اور پی ٹی وی اور دیگر سرکاری عمارتوں پر دھاوا بولا گیا تقریروں میں غیر اخلاقی زبان کا استعمال کیا گیا ان سب اقدامات سے پاکستان کو بے حد نقصان پہنچا معیشت جو کسی حد تک سنبھل چکی تھی وہ ایک بار پھر عدم استحکام کا شکار ہوگئی ۔ ( کاوش میمن کراچی)