لاہور،سندر(کرائم رپورٹر،نامہ نگار)سندر کے علاقے میں کھدائی کے دوران مٹی کا تودا گرنے کے نتیجے میں 2مزدور مٹی تلے دب کر جاں بحق جبکہ 3زخمی ہو گئے ۔بتا یا گیا ہے کہ رائیونڈ کے علاقے موہلنوال کے قریب بیسمنٹ کی کھدائی کے دوران مٹی کا تودا گرنے کے نتیجے میں کھدائی کرنے والے مزدور مٹی تلے دب گئے اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائی کرتے ہوئے مٹی کے نیچے سے 2مزدوروں کی لاشیں جبکہ 3کو زخمی حالت میں نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں 2کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے جابحق ہونے والے کی شناخت 30 سالہ لیاقت اور 28 سالہ لقمان کے نام سے ہوئی۔اطلاع ملنے پر پولیس نے سندر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لا شو ں کو قبضہ میں لے کر قانونی کاروائی شروع کر دی۔پو لیس کے مطا بق قا نو نی کارروا ئی کر نے کے بعد لا شیں انکے حوا لے کر دی جا ئیں گی ۔