لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کی سربراہی میں موٹر وے سروس ایریازپرمختلف فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی، فوڈ سیفٹی ٹیموں نے حشرات کی بہتات،غیر معیاری آئل کے استعمال اور ناقص انتظامات پر5فوڈ پوائنٹس کو سر بمہر جبکہ حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر5کو ہی جرمانے عائد کیے ٹیموں نے سکھیکی ریسٹ ایریا میں چکن بروسٹ اور پام ان ریسٹورنٹ کو ناقص گوشت کی موجودگی، زنگ آلود فریزرز کے استعمال پر سیل کر دیا، سیال موڑ پر فاسٹ فوڈ فرائی چکس اور سلور سپون ریسٹورنٹ کوغیر معیاری تیل کے استعمال اور بد بودار ماحول کی بنا پر سربمہر کیا گیا، ٹیمو ں نے سیرینیٹی نامی ریسٹورنٹ کوچوہوں کی موجودگی، صفائی کے ناقص انتظامات پر سیل کیا ، معروف فاسٹ فوڈ چین کے ایف سی کی پروڈکشن اصلاح تک بندکر دی گئی ، قوانین کی خلاف ورزیوں پر 5 فوڈ پوائنٹس کو جرمانے جبکہ حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر 3 کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے ادارے کے افسران کی پیشہ ورانہ استعداد کار کو بڑھانے کے حوالے سے 7افسران کو ٹریننگ کورسز کیلئے منتخب کر لیا ہے۔