اسلام آباد(این این آئی)جنوبی آئرلینڈ سے یورپی پارلیمنٹ کے رکن مک ویلیس نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم مودی نسل پرست ہے ۔ انہوں نے کہا بھارت میں انسانی حقوق کاریکارڈچین سے براہے ،چین نے انسانی مسئلے غربت کے خاتمے کے لئے کرشمے کئے ، بیجنگ کے پاس دینے کے لئے بہت کچھ ہے ،نریندر مودی انتہائی دائیں بازو کا ایک نسل پرست انسان ہے جو اس مکروہ کام میں ملوث ہے ، کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مک ویلیس نے یہ بات یورپی یونین کی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس کی ویڈیو انہوں نے بھارت اوریورپی یونین کے آن لائن سربراہی اجلاس کے ایک دن بعدٹویٹر پر شیئر کی۔ انہوں نے کہاکہ سچ یہ ہے کہ مودی انتہائی دائیں بازو کا نسل پرست انسان ہے لیکن یہ ہمیں بھارت کے ساتھ بات چیت سے روک نہیں سکتا۔