لاہور(نامہ نگارخصوصی ) موٹروے پر خاتون سے بداخلاقی کیس کا چالان پیش نہیں کیا جاسکا جس پرانسداد دہشتگردی کی عدالت نے 5روز میں مقدمہ کاچالان مکمل کر کے پیش کرنیکا حکم دیدیا ۔گزشتہ روز انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ کے روبروملزموں عابد ملہی اور شفقت علی کو پیش کیا گیا۔ مقدمہ کے تفتیشی آفیسر ذوالفقار چیمہ نے عدالت کو بتایا کہ چالان مکمل ہو چکا ہے جسے پراسیکیوشن کے پاس جمع کرا دیا ہے اور منظوری کے بعد عدالت میں پیش کر دیا جائیگا۔ عدالت نے مزید سماعت30جنوری تک ملتوی کردی۔