لاہور(سپورٹس رپورٹر)امپائر کے فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کرنے پر سندھ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر سہیل خان پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ۔میچ ریفری نے عابد علی کو امپائر کے فیصلے پر اعتراض کرنے پر وارننگ دیدی ۔دونوں کرکٹرز نے پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی ۔سندھ اور سدرن پنجاب کے درمیان میچ یو بی ایل سپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلا گیا ۔دونوں کھلاڑیوں کی جانب سے اعتراف جرم کرنے پر میچ ریفری افتخار احمد نے جرمانے اور وارننگ کی سزا سنائی۔