لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )پنجاب حکومت کی ہدایات پرضلعی انتظامیہ لاہور متحرک ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم نے مغلپورہ کے علاقے سے تجاوزات کا خاتمہ کروایا ۔اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈنے ٹھوکر نیاز بیگ سے تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنایا۔افسران نے کاروائیاں کرتے ہوئے فٹ پاتھ اور سڑکوں کے دونوں اطراف غیر قانونی طور پر قائم تجاوزات کا خاتمہ کروایا۔دوران آپریشن ریڑھیوں، پھٹوں، ٹائروں، سلنڈروں سمیت د یگر سامان کو تحویل میں لے لیا گیا۔ میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشن زبیر احمد وٹوکی زیرنگرانی انٹی انکروچمنٹ اسکواڈ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کر کے 5ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔دوران آپریشن سمن آباد زون اسکواڈ نے تہہ بازاری سٹور میں ضبط شدہ سامان پر 2000روپے جرمانہ کیا۔ داتا گنج بخش، عزیزبھٹی،شالامار، واہگہ زون نے ایک ایک ٹرک ،علامہ اقبال زون سکواڈ نے 2ٹرک سٹور میں جمع کروا دیاجبکہ تہہ بازاری سٹور میں ضبط شدہ سامان پر 14,800 روپے جرمانہ عائد کیا۔