اسلام آباد (وقائع نگار) قومی ادارۂ صحت نے مچھروں سے پیداہونے والی بیماریوں سے آگا ہی کیلئے موبائل ایپ لانچ کردی۔ترجمان قومی ادارہ صحت کے مطابق ’ماسکیٹوز الرٹ پاکستان‘ کے نام سے لانچ کی گئی اینڈرائیڈ ایپ ہر شخص استعمال کرسکے گا۔ شہری اپنے علاقوں میں موجود مچھروں کی تصاویر بناکر اپلوڈ کرسکیں گے ۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ایپ لانچ کرنے کا مقصد مچھروں کی اقسام کی درست معلومات کا حصول ہے ۔