لاہور ( شوبز ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ فلمی اداکارہ ریما خان اپنے پروڈکشن ہائوس بنانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ اس سلسلے میں ریما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نئے پراجیکٹ لے کر امریکہ سے پاکستان آئی ہوں، رواں برس میں ایک فلم اور کچھ دیگر نئے پراجیکٹ کا آغاز کروں گی۔ ریما نے کہا کہ میںموجودہ حالات سے بہت مطمئن ہوں اور اس وقت پاکستان عمران خان کی قیادت میں تیزی سے ترقی کی طرف گامزن ہے ، مجھے امید ہے کہ ہم بہت جلد فلم بحران سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔