لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف سٹیج اداکارہ مہک نور کا ڈرامہ ’’ کرکٹ والے ‘‘ میں نیا انداز پسند کیا جانے لگا ۔ اداکارہ نے بتایاکہ انہوں نے اس ڈرامہ میں بہت محنت کی ہے ، اس ڈرامے کا موضوع بہت شاندار ہے جسے نسیم وکی نے تیار کیا ہے ۔مہک نور نے بتایا کہ میرے نزدیک بہترین ڈرامہ وہ ہے جس میں کچھ نیا ہو اس ڈرامہ میں نسیم وکی کرکٹ کے حوالے سے بہت بہترین پیغام دے رہے ہیں اور مجھے خوشی ہے کہ انہوں نے مجھے مرکزی کردار میں شامل کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پروڈیوسر کاشف وکی بھی تعریف کے قابل ہیں جنہوں نے ڈرامہ کو بہترین بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی ہے ، اُمید ہے ہمارا یہ نیا کھیل بزنس کے ریکارڈ قائم کرے گا۔