اسلام آباد(92نیوزرپورٹ)حکومت اوراپوزیشن کے درمیان مذاکرات خفیہ کردیئے گئے ۔ذرائع کے مطابق چودھری پرویزالٰہی کے مولانافضل الرحمن کے درمیان خفیہ رابطے جاری ہیں،مولانافضل الرحمان کی درخواست پرملاقاتوں کو خفیہ رکھاگیا،حکومت نے مولاناسے رابطوں کا مکمل ٹاس پرویزالہی کودیدیا،ضرورت محسوس ہوئی تو مذاکراتی ٹیم رہبرکمیٹی سے ملاقات کریگی،کل یامنگل کوآزادی مارچ پر بریک تھروکاامکان ہے ۔حکومت اپوزیشن کو عام انتخابات 2018کی تحقیقات کی پیشکش کرچکی ہے اور اسے اپوزیشن کے جواب کا انتطارہے ۔