لاہور(کر ائم رپورٹر)اقبال ٹاون کے علاقے میں دو موٹرسائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا ۔ اقبال ٹاون کے علاقے سکیم موڑ ملتان روڈ پر دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے باعث 35 سالہ وقاص جاں بحق اور 25 سالہ قمر عابد زخمی ہو گیا جنکو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، دونوں نوجوان علامہ اقبال ٹاؤن پکی ٹھٹھی کے رہائشی تھے ۔پولیس نے لا ش اہل خا نہ کے حوا لے کر دی ۔