لاہور(سپورٹس رپورٹر) ماڑی پٹرولیم ہاکی ٹیم نے کورونا وائرس کے عدم پھیلائو اوراحتیاطی تدابیر ضابطہ پر عمل کرتے ہوئے کارپوریٹ سیکٹر میں سرگرمیاں شروع کرنے والا پہلا ادارہ بن گیا۔ ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے سابق کپتان قومی ہاکی ٹیم اولمپین محمد عمران بطور کوچ ماڑی پیٹرولیم ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کوٹریننگ کرا رہے ہیں۔