لاہور(نیٹ نیوز) برطانیہ کے علاقے ویلز سے تعلق رکھنے والا33 سالہ جیمز اور ان کی 27 سالہ اہلیہ کلوئی دنیا کا وہ پہلا جوڑا ہے جس کے قد میں سب سے زیادہ فرق نمایاں ہے کیونکہ جیمز کا قد 3 فٹ 7 انچ جبکہ اہلیہ کلوئی کا قد 5 فٹ 4 انچ ہے ۔جیمز اور کلوئی دنیا میں قد میں سب سے زیادہ 1.9 فٹ کا فرق رکھنے والا جوڑا ہے جنہیں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی تسلیم کرکے سرٹیفکیٹ دیا۔جیمز کو ’ڈائیسٹرافک ڈسپلیزیا‘ نامی جینیاتی مسئلے کا سامنا ہے ۔جیمز کے مطابق وہ بالکل عام لوگوں کی طرح ہیں، اپنا ہر کام بخوبی سرانجام دیتے ہیں۔جیمز ایک اداکار اور ٹی وی پریزینٹر ہیں اور ان کی اہلیہ کلوئی ایک ٹیچر ہیں۔ دونوں کی 2 سالہ بیٹی اولیویا بھی ہے ، ان کی شادی کو 5 سال ہوچکے ہیں۔