سرینگر(صباح نیوز)مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی میں تیری آگئی،جنوبی کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی کشمیر کے قصبہ بیجبہاڑہ میں مخدم پور ہ کے مقام پر قابض فوج نے ایک مکان میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع کا دعویٰ کیا اورعلاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی مہم شروع کی۔محاصرے کے دوران گولیوں کی آوازیں سنائی دیں تو عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجہ میں ایک نوجوان شہید ہوگیا ۔جس کے بعد مشتعل افراد نے بھارتی فورسز پرپتھرائو کیا۔بھارتی فورسز نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے گولے بھی داغے ۔ ایک ہفتے کے دوران شہید ہونیوالے کشمیری نوجوانوں کی تعداد 9ہوگئی ہے ۔