اسلام آباد، راولپنڈی (سپیشل رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان میں متعین برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، ڈاکٹر کرسچین ٹرنر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی،آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں افغانستان میں جاری مفاہمتی عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، دوسری جانب آرمی چیف نے لاجسٹک ورکشاپ راولپنڈی کا دورہ کیا، اس موقع پر چیف آف لاجسٹک سٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی نے ان کا استقبال کیا، آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے ورکشاپ میں مختلف حصوں اور تنصیبات کا مشاہدہ کیا، آرمی چیف کو گاڑیوں کی اپ گریڈیشن اور بہتری کے امور پر بریفنگ دی گئی، ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے انجینئرنگ معیار اور جدت پسندی کے اقدامات کو سراہا۔ورکشاپ میں فوج کے لئے ٹرانسپورٹ کی خصوصی اشیا کی وسیع رینج تیار کی جاتی ہے ۔