کراچی (سپورٹس ڈیسک) سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز نے چھ ماہ میں اپنے پہلے میچ میں ہم وطن دوست برنارڈا پیرا کو شکست دے دی۔ کینٹکی میں ٹاپ سیڈ اوپن میں انہوں نے سخت مقابلے کے بعد دو گھنٹے اور 15 منٹ میں مقابلے میں 4-6، 6-4 اور 6-1 سے کامیابی حاصل کی۔ وہ دوسرے راؤنڈ میں اپنی بہن وینس ولیمز کا سامنا کرے گی۔