لاہور(خصوصی رپورٹ) تعمیراتی شعبے میں اپنی منفرد پہچان بنانے والے ویلیو گروپ کے چیئرمین اور معروف سیاسی و سماجی رہنما میاں زاہد اسلام نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے تعمیراتی شعبے کے لیے اعلان کردہ تاریخی پیکیج کو بہترین قرار دیتے ہوے ٔ کہا ہے کہ اس پیکیج کے بعد ایک عرصے بعد ہاؤسنگ سیکٹر میں نئی جان پڑ گئی ہے ،وزیر اعظم کا اعلان کردہ پیکیج ہاؤسنگ سیکٹر کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا،کوئی بھی حکومت اس سے بہتر،جامع اور بزنس فرینڈلی پیکیج دے ہی نہیں سکتی تھی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں زاہد اسلام نے کہا کہ تعمیراتی شعبے کیلئے وزیراعظم کی جانب سے پیکیج کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں ،اس پیکیج سے نہ صرف تعمیراتی شعبے کو ترقی ملے گی بلکہ اس سے پاکستان کی معیشت کو بھی استحکام حاصل ہوگا۔میاں زاہد اسلام نے کہا کہ تعمیراتی پیکیج ایک مکمل پیکیج ہے ،فکسڈ ٹیکس کی سب سے بڑی ڈیمانڈ تھی جسے وزیر اعظم نے پورا کر دیا ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے تعمیراتی پیکیج میں ایک اور بینیفٹ دیا ہے جس میں ٹرانسفر آف پراپرٹی ،پرسنٹ ایج کاسٹ پہلے 9 فیصد تک چلی جاتی تھی اب دو فیصد وفاق اور دو فیصد صوبہ لے گا اس طرح اس میں بھی پانچ فیصد کمی ہوئی ہے ، ہاؤسنگ سیکٹر میں کی جانے والی انویسٹمنٹ کے بارے سورس کے حوالے سے کوئی پوچھ گچھ نہیں ہو گی ،ہاؤسنگ سیکٹر کو انڈسٹری کا درجہ دے دیا گیا ہے ،یہ بھی ہمارا بہت دیرینہ مطالبہ تھا ، رئیل اسٹیٹ ٹرسٹ بنایا جائے گا جو پراپرٹی معاملات کو ریگولیٹ کرے گا ۔