لاہور(کلچرل رپورٹر)ایک جونئیراداکارعدیل ہاشمی کو پنجاب فلم سنسربورڈ کاچیئرمین لگاناپاکستان فلم انڈسٹری کی توہین ہے ۔ان خیالات کا اظہار سید سہیل بخاری سیکرٹری جنرل ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فلم انڈسٹری کے سینئر ترین اداکار، ہدایت کار،مصنف اور دیگر شعبوں کے لیجنڈز کی موجودگی میں اس بنا پر عدیل ہاشمی چیئرمین لگانا کہ وہ فیض احمد فیض کانواسہ ہے فلم انڈسٹری کی توہین کے مترادف ہے ۔ کیا پاکستان فلم انڈسٹری کے سب لوگ سو رہے ہیں۔ادارے تباہ نہ کریں بلکہ انکو فعال بنانے کیلئے اس شعبہ کے تجربہ کار شخصیات سے استفادہ حاصل کریں۔انہوں نے کہاکہ لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب حکومت کے اس اقدام کے خلاف رٹ دائر کی جارہی ہے ۔