لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکار و ماڈل عمران عباس نے مدرز ڈے کے موقع پر اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ جْھک کر اپنے والدہ کے قدموں کو چْوم رہے ہیں۔عمران عباس نے ماں اور اولاد کے خوبصورت رشتے کو بیان کرتی یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’بے شک! ماں کے قدموں تلے جنت ہے ۔‘اداکارہ نے کہا کہ ’میں اپنی ماں جی کے بغیر کچھ نہیں ہوں اور میں جب تک زندہ ہوں اسی طرح اپنی والدہ کے قدموں کو چْومتا رہوں گا۔‘اْنہوں نے مزید کہا کہ ’میری طرف سے دْنیا بھر کی تمام ماؤں کو مدرز ڈے بہت مبارک ہو۔