2018ء میں ریلیز ہونے والا مشہور زمانہ سمارٹ فون کمپنی ہواوے کا ’میٹ 20پرو‘ کو دنیا بھر میں پسندیدگی کی سند سے نوازا جا رہا ہے۔ اِس سمارٹ فون کو ریلیز کرنے کا اعلان کمپنی نے اکتوبر میں کیا تھا۔ اعلان کے بعد مذکورہ سمارٹ فون کے پر یآ۴ڈرز لیے جانے کا سلسلہ شروع ہو گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے ’میٹ 20پرو‘ کے پری آرڈر نے ہواوے کمپنی کے گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔ سوشل میڈیا پر اِس سمارٹ فون کو سال کا سب سے بہترین اور ایڈوانس سمارٹ فون قرار دیا گیا۔ اس میں 6 جی بی ریم، 128 جی بی میموری  اور اوکٹا کور پروسیسر کے ساتھ پشت پر تین کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔ یہ کیمرے بالترتیب 40 میگا پکسل، 20 میگا پکسل اور 8 میگا پکسل کے ہیں۔ فرنٹ کیمرا 24 میگا پکسل کا ہے، اس فون میں طاقتور 4200 mhA بیٹری دی گئی ہے۔پاکستان میں اِس سمارٹ فون کی قیمت 1 لاکھ 60 ہزار کے لگ بھگ ہے۔