واشنگٹن(صباح نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میڈیا غلط خبروں کے ذریعے نیٹو سے متعلق میرے برطانیہ کے کامیاب دورے کو گھٹا کر بتانے کی ہر ممکن کوشش کررہا ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ نیٹو کے رہنمائوں کو سالانہ 130 بلین ڈالر اور تین سال میں 400 بلین ڈالر زیادہ ادا کرنے پر راضی کیا جبکہ امر یکہ کے لیے رقم میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو نے خلا کو کام اور دائرہ کار سے متعلق تسلیم کرلیا ۔ا نہوں نے کہا کہ امر یکہ کی قیادت طاقت کے ذریعے امن کو یقینی بناتی ہے اور اسے جاری رکھتے ہوئے زمین، ہوا، سمندر اور خلا میں کامیابی حاصل کرتے رہیں گے ۔