مکرمی !انتہائی نا مناسب توجہ اور ترجیح کے فقدان کی وجہ سے پاکستان کے سارے شہر اس وقت درختوں کی شدید ترین قلت کا شکار ہیں۔ اس ضمن میں جاپانی میا واکی تکنیک برائے شہری جنگلات سے بھر پور مدد لی جا سکتی ہے۔ جو کہ مصنوعی شہری جنگل اگانے کا تیز ترین اور بہترین ذریعہ ہے ۔ پاکستان میں بھی اسکا تجربہ کیا جا چکا ہے۔ لاہور ڈیولپمنٹ اتھا رٹی (LDA)نے لاہو رمیںنجی کمپنی Restore.Green کے تعاون سے 6000درختوں کے جنگل کا افتتا ح کیا ہے جو 3 سال بعد مکمل جنگل کی صورت میںنا صرف لاہور کی خوبصورتی میںبے پناہ اضافہ کرے گا۔ بلکہ آلودگی میں بھی کمی کا باعث بنے گا۔ اسی طرح کراچی میں Urban Forrest کمپنی بھی بہترین کام کر رہی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ میا واکیتکنیک برائے شہری جنگلات کی ہر شہر میں سرکاری طور پر پزیرائی کی جائے تاکہ پاکستان اور اس کے شہروں کے Green Cover میں اضافہ کر کے نا صرف ان کی خوبصورتی میں اضافہ ہو سکے بلکہ فضائی آلودگی میں بھی خاطر خواہ کمی ہو سکے۔ (محمد عرفان ملک لاہور)