لندن (سپورٹس ڈیسک)مانچسٹرسٹی نے انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جیت لیا۔ لیسٹر سٹی نے اہم میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کو 1-2 سے شکست دی۔مانچسٹرسٹی نے پچھلے چار سالوں میں تیسری مرتبہ انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے ۔ واضح رہے کہ یہ دوسرا ٹائٹل ہے جو مانچسٹرسٹی تین ہفتوں سے کم وقت میں جیتا ہے ۔ گزشتہ ماہ انہوں نے Carabao Cupبھی اپنے نام کیا تھا۔