لاہور (شوبز ڈیسک )اداکارہ و ماڈل آمنہ راؤ کو ابھی شو بز کی دنیا میں قدم رکھے زیادہ عرصہ نہیں ہوا، مگر انہوں نے جو بھی کام کیا اسے ہر کسی نے سراہا ہے ۔ وہ اب تک مختلف برانڈز کے لئے فوٹو شوٹ کروا چکی ہیں اور کئی ٹی وی شوز میں بھی شرکت کر چکی ہیں ، انہیں شو بز انڈسٹری میں ایک خوبصورت اضافہ قرار دیا جا رہا۔ ایک انٹرویو میں اداکارہ و ماڈل آمنہ رائو نے بتایا کہ نامور ڈائریکٹر اشعر اصغر نے مجھے اس فیلڈ میں متعارف کرایا ۔ شوبز کی دنیا میں قسمت بہت کاؤنٹ کرتی ہے کم مگر معیاری کام میری اولین ترجیح ہے ۔ میوزک سے بہت لگاؤ ہے اور گانے کابھی شوق ہے ۔