راخائن ( نیٹ نیوز ) میانمار میں حکومت کی ہدایت پر 10لا کھ سے زائد شہریوں کو انٹرنیٹ کی سہولت معطل کر دی گئی ہے ۔ را خائن سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ایسا نوبل امن انعام یافتہ خاتون سیاستدان اونگ سان سوچی کی پارٹی کی حکومت کی ہدایت پر کیا گیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ روہنگیا مسلم اقلیت سے متعلق بحران کی وجہ سے میڈیا کی سرخیوں کا موضوع رہنے والی ریاست را خا ئن میں ان 10لا کھ سے زائد انسانوں کو انٹرنیٹ کی سہولت معطل ہے ۔