رخائن(نیٹ نیوز)ایمنسٹی انٹرنیشنل نے میانمار میں فضائی بمباری میں بچوں اور خواتین سمیت معصوم شہریوں کی ہلاکت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میانمار فوج رخائن اور چن صوبوں میں اقلیتوں کے خلاف جنگی جرائم کی مرتکب ہو رہی ہے ۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میانمار کی فوج انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی مرتکب ہوئی ہے جس نے رخائن میں روہنگیا مسلمانوں اور چن اقلیتیوں کی آبادیوں پر فضائی بمباری کی جس کی زد میں آکر بچے اور خواتین بھی مارے گئے ۔تنظیم نے اپنی رپورٹ میں مزید بتایا کہ انٹرنیٹ سروس ایک برس سے معطل ہے جب کہ کورونا وبا سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔