مکرمی ! میانمار کے روہنگیا مسلمان نسل کشی کے سنگین خطرسے دو چار ہیں۔ گذشتہ سال ہیومن رائٹس کونسل کے ذریعہ میانمار میں متعین کیے گئے فیکٹ فائنڈنگ مشن نے 2017 ء میں فوج کی کارروائیوں کو نسل کشی قرار دیا تھا اورمیانمار کی فوج کے جرنیلوں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔تقریباً 740000 روہنگیا جلا وطنی پر مجبور ہوئے تھے ۔ بنگلہ دیش میں پناہ گزینوں کے کیمپ پھیلے ہوئے ہیں۔ بدقسمتی سے ، روہنگیا مسلمان کی نسل کشی کا اب بھی سنگین خطرہ ہے۔ جیسا کہ اقوام متحدہ کی ٹیم نے کہا ہے کہ میانمار کی راکھین ریاست میں موجود 000 600، روہنگیا اب بھی خراب اور ’’افسوسناک‘‘ حالت میں ہیں۔ یہ دعوی کرنا مبالغہ نہیں ہوگا کہ روہنگیا مسلمانوں کو بولنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ روہنگیا کو گھر بنانے کے لئے عارضی پناہ گاہیں دی جاتی ہیںجہاں وہ ہمیشہ غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں۔ میری عالمی برادری سے التماس ہے کہ تمام اقوام کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے میانمار حکومت کو مسلمانوں کی نسل کشی سے باز رکھنے کے لیے اقدامات کرنا چاہئیں۔ ( بلال شبیر اسلام آباد)