اسلام آباد (اے پی پی) وزارت اطلاعات و نشریات نے مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد اخبارات اور ٹی وی چینلز کو اشتہارات کے واجبات کی ادائیگی کا طریقہ کار تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ اخبارات اور ٹی وی چینلز کو واجبات کی ادائیگی کا پرانا طریقہ کار ختم کر دیا گیا ۔ اشتہارات کے واجبات کی ادائیگی کے نئے طریقہ کار کے حوالے سے جاری شدہ نوٹیفکیشن کے مطابق اخبارات اور ٹی وی چینلز کو اشتہارات کے واجبات کی مد میں 85 فیصد رقم براہ راست ادا کی جائے گی۔ کلاسیفائیڈ اشتہارات کی 100 فیصد ادائیگی براہ راست اخبارات کو ادا کی جائے گی۔ ادائیگیوں کے نئے طریقہ کار سے متعلق اے جی پی آر، تمام متعلقہ وزارتوں، سی پی این ای ، اے پی این ایس ، پی بی اے اور دیگر تنظیموں کو آگاہ کر دیا گیا۔