فیصل آباد (لیڈی رپورٹر) وزیراعظم عمران خاں کو پناہ گاہ کے مکینوں کے لیے بنائے گئے کھانے میں آ لو گوشت بھا گئے اور اتنے پسند آئے کہ وہ آ لو گوشت سے روٹی کا نوالہ کھا کر انگلیاں ہی چاٹتے رہ گئے ، وزیراعظم مدینہ فاؤنڈیشن کے چیئرمین میاں محمد حنیف سے بولے میاں صاحب آپ کے کک نے تو وزیراعظم ہاؤس سے بھی زیادہ مزیدار کھانا بنایا ہے ۔