پاکپتن، کراچی ( صباح نیوز، مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ(ن)کے رکن پنجاب اسمبلی میاں نوید علی، ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری بھی کورونا کی زد میں آگئے ۔پی پی 192پاکپتن سے مسلم لیگ (ن)کے رکن اسمبلی میاں نوید علی نے نجی ٹی وی سے ٹیلی فونک گفتگو میں بتایا کہ طبیعت چند روز سے خراب تھی ، ٹیسٹ کرایا تو مثبت آگیا۔فیصل سبزواری نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ چند روز قبل میرے والدین،اہلیہ،2 بیٹیاں کورونا میں مبتلا ہوئے ،آج میرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا۔ انہوں نے تمام احباب سے درخواست کی ہے کہ خدارا احتیاط کریں، محفوظ رہیں کیونکہ ہسپتالوں میں جگہ کی قلت ہے ۔