میکسیکو سٹی(ویب ڈیسک) دنیا بھر میں اکثر اوقات ایسی خبریں پڑھنے کو ملتی ہیں جو حیران اور پریشان کر دیتی ہیں ، ایسی ہی ایک خبر میکسیکو سے آئی ہے جہاں پر ایک لڑکی شادی کی تقریب میں زبردستی گھس گئی اور دلہن کے منہ پر تھپڑ رسید کر دیا۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ میکسیکو سٹی میں پیش آیا ہے جہاں رچرڈ نامی نوجوان کی شادی ہو رہی تھی۔ اس دوران یہ لڑکی ایک طوفان کی طرح تقریب میں آئی اور آتے ہی دلہن کے منہ پر تھپڑ دے مارا اور دولہا کو مخاطب ہو کر بولی کہ چرڈ تم اس کے ساتھ شادی نہیں کر سکتے ۔ میں تم سے محبت کرتی ہوں۔لڑکی کو تقریب میں موجود مہمانوں نے پکڑ لیا اور لگ بھگ گھسیٹتے ہوئے تقریب سے باہر لے گئے ۔ یہ ویڈیوسوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے اور لوگ اس پر دلچسپ کمنٹس بھی کر رہے ہیں ۔