اسلام آباد ( 92 نیوزرپورٹ)ففتھ جنریشن وار ہو یا روایتی میڈیاانفارمیشن کی دوڑ،میجرجنرل آصف غفورنے ڈی جی آئی ایس پی آرکے طورپراپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کابھرپورلوہامنوایا،انہوں نے بروقت اورفوری جواب کی ایسی شاندارروایت قائم کی کہ بھارتی بھی تسلیم کئے بغیرنہ رہ سکے ،میجرجنرل آصف غفوربطورڈی جی آئی ایس پی آراپنے کام کے ماہر،انہوں نے نئے ٹرینڈمتعارف کرائے ، 15دسمبر2016کومیجرجنرل آصف غفورنے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے ڈی جی کاعہدہ سنبھالا تواس وقت پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ کامیابی سے لڑرہاتھا،سانحہ پشاورکے بعد پاک فوج نے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن شروع کیاتویہ میجرجنرل آصف غفور ہی تھے جنہوں نے پاک فوج کے کامیاب آپریشن کے بارے بروقت معلومات پہنچاکرقوم کی بے یقینی کوختم کیا،انہوں نے محکمہ تعلقات عامہ کونئی جہتوں سے روشناس کرایا،نیشنل ایکشن پلان کی شروعات ہوں یااس پرعملدرآمد،میجرجنرل آصف غفور نے ہمیشہ کلیدی کرداراداکیا،قوم کوہروقت باخبررکھا۔بالاکوٹ پربھارت کے ناکام حملے کودنیاکے سامنے حقائق کیساتھ پیش کرکے انہوں نے ثابت کردیاجنگی پروپیگنڈے کی تکنیک میں وہ بھارت سے بہت آگے ہیں،بھارت کے گرفتارہونے والے پائلٹ کے ایک جملے نے آئی ایس پی آرکی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی دھاک جمادی،یہ میجرجنرل آصف غفور ہی تھے جنہوں نے بطورڈی جی آئی ایس پی آر نہ صرف قوم کو بلکہ پوری دنیا کو پاک بھارت کشیدگی کے دوران باخبر رکھا، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ان کے بیانئے کو دنیا بھر میں انتہائی سنجیدگی سے لیا جاتا تھا لیکن اصل کمال بالاکوٹ حملے کے بعد شروع ہوا ، میجرجنرل آصف غفور کے ٹویٹس نے نہ صرف بھارتی پراپیگنڈے کا توڑ کیا بلکہ بھارتیوں کو بھی اصل حقائق تک پہنچنے میں مدد کی،حملے کے بعد بھارتی فورسز کا کوئی بھی بیان ایک دوسرے سے نہیں ملتا تھا لیکن ڈی جی آئی ایس پی آر کا ٹھوس اور واضح موقف بھرپور اندازمیں اپنی جگہ بناتا رہا،میجرجنرل آصف غفور کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا نہ صرف بھارتیوں نے اعتراف کیا بلکہ لوگوں تک غلط معلومات پہنچانے پر انہوں نے اپنی افواج پر تنقید بھی کی اور آئی ایس پی آ ر سے سیکھنے کا مشورہ دیا۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بھی انہوں نے شاندار انداز میں اجاگر کیا اور دنیا کو بھارتی بربریت کے حوالے سے سوچنے پر مجبور کر دیا، میجرجنرل آصف غفور کے کشمیریوں کی حمایت میں آنے والے ٹویٹس نے دنیا بھر کے کشمیریوں کو حوصلہ دیا،میجرجنرل آصف غفور نے بھارتی ظلم کے سامنے ڈٹ جانے کی طاقت دی،آئی ایس پی آر کا بہترین کردار دیکھ کر بھارتی فوج نے بھی اس جیسا عہدہ تخلیق کرنے کی ٹھان لی ۔ففتھ جنریشن میڈیا وار کے حوالے سے میجرجنرل آصف غفور نے بھرپور کردار نبھایا، انہوں نے پاکستان ، افواج پاکستان اور اسلام کے حوالے سے غلط خبروں ، افواہوں پر فوری ردعمل دیا، شرپسند قوتوں کے پروپیگنڈے کی تردید کی اور قوم کو خطرات سے آگاہ کیا، وہ فوج کے ترجمان کے آفیشل ٹویٹر اکاونٹ کے علاوہ ذاتی اکاونٹ سے بھی ٹویٹ کرتے تھے ، کئی ایشوز پر انہوں نے کھل کر اظہار خیال کیا،میجر جنرل آصف غفور نے آن لائن میڈیا وار میں پاکستان کا کیس انتہائی کامیابی سے لڑا اور اس جنگ میں بلاشبہ میجرجنرل آصف غفور کو فاتح کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔