اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،این این آئی)مئیر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی بحالی کا عدالتی فیصلہ وفاق نے چیلنج کردیا۔ ہفتہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی گئی ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر نے اپیل میں کہاکہ سنگل بنچ نے 21 مئی کو شیخ انصر عزیز کو عہدے پر بحالی کا حکم دیا،سنگل بنچ نے قانونی تقاضے پورے کئے بغیر شیخ انصر عزیز کی معطلی پر حکم امتناع جاری کیا۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ شیخ انصر عزیز کی بحالی کے سنگل بنچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے ۔