میرپور ماتھیلو ( نامہ نگار ) راونتی کے کچے کے علاقے میں بچوں نے کھیلتے ہوئے مارٹر گولہ آگ میں پھینک دیا مارٹر گولا پھٹنے سے خاتون اور بچہ جاں بحق دو بچے زخمی ہو گئے ، راونتی کے کچے میں مارٹر گولہ پھٹنے سے ایک نوجوان لڑکی اور ایک بچہ جاں بحق دو زخمی ہوگئے دیہاتیوں کے مطابق مارٹر گولہ بچوں کو کھیلتے ہوئے ملا تھا بچوں نے کھلونا سمجھ کر مارٹر گولے کو آگ میں پھینکا تو دھماکہ ہوگیا ہسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے سے 20 سالہ مائی بچی اور 12 سالہ اربیلو شر جاں بحق ہوگئے جب کہ 13 سالہ جام شر اور 10 سالہ راشد شر زخمی ہوگئے زخمی بچوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے ایک کی حالت تشویشناک ہے ، پولیس کے مطابق دھماکے کی تفتیش کی جا رہی ہے ۔