کراچی(سٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں میئر وسیم اختر کے بیٹے کے مبینہ تشدد سے نوجوان زخمی ہو گیا۔تشدد سے زخمی ہونے والے نوجوان حسنین حیدرنے کہاسال نو پر ڈیفنس فیز 8 میں پیٹرول پمپ پر ڈبل کیبن میں سوار گارڈ نے ہوائی فائرنگ کی، گارڈز سے فائرنگ کی وجہ دریافت کرنے پر مجھے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ مجھ پر تشدد کرنے والوں میں میئر کراچی وسیم اختر کا بیٹابھی شامل ہے ۔پولیس نے حسنین حیدر کی مدعیت میں میئر کراچی وسیم اختر کے بیٹے تیمور وسیم اور گارڈز کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔