پشاور(رحم یوسف زئی)محکمہ صحت خیبرپختونخوا میں میٹریکولیٹ اور کم تعلیم یافتہ نان پروفیشنلز کو میڈیکل ٹیکنالوجسٹ کے گریڈ 17میں ترقی دیدی گئی ہے جبکہ میڈیکل ٹیکنالوجسٹ کی تعلیم حاصل کرنے والے محروم رہ گئے ہیں۔ سنیارٹی لسٹ 2017-18میں میٹرک پاس پیرامیڈکس کو گریڈ 17میں ترقی دے دی گئی جبکہ انٹر میڈیٹ،بی اے تعلیمی قابلیت رکھنے والے بھی میڈیکل ٹیکنالوجسٹ کے عہدوں پر ترقی پاگئے ۔ ترقی پانے والوں کے پاس میٹرک اور ایف اے کے علاوہ کوئی پیشہ وارانہ ایجوکیشن موجود نہیں ۔ جن 136ملازمین کو ترقی دی گئی انکے پاس صحت سے متعلق کوئی سند یا ڈگری موجود نہیں ۔ دوسری جانب وزیرصحت نے سنیارٹی لسٹ پر اعتراض کرنے والوں کو ملاقات میں اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ اپ گریڈیشن اور سروس اسٹرکچر کے طریقہ کار پر غور کیا جائے گا ۔