مکرمی !کشمیر پوری دنیا کا سب سے حسین خوبصورت ٹکڑا اور سب سے زیادہ ظلم و جبر سہنے والا وہ خطہ ارض ہے جس کی وادی میں بارود اور خون کی مہک اب وہاں کے پھولوں اور پھلوں سے زیادہ تیز ہے۔وہاں بسنے والے اب ہر آہٹ پہ خود کو بھارتی فوجیوں کی گولی کا نوالہ بنتے محسوس کرتے ہیں۔ کمیشن نے ہندوستان کو کشمیر کے ساتھ مواصلات کا رابطہ فراہم کرنے کے لیے گوردا سپور کا مسلم اکثریت والا ضلع ہندوستان کے حوالے کر دیا - اس پر کشمیری عوام نے پوری ریاست میں یوم پاکستان ماننا کر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔اس اظہار خیالات پر کشمیریوں پر ظلمت کے پہاڑ ٹوٹ پڑے.. اس پر مہاراجہ کشمیر نے بڑے پیمانے پر مسلمانوں کے قتل اور لوٹ مار کا بازار گرم دیا -اور آج تک جاری ہے ۔کشمیری بہتر برسوں سے اپنی آزادی کی جنگ لڑتے ہوئے اپنے جان سے پیارے لوگوں کی قربانی دئے جارہے ہیں۔کشمیری عوام نے تاریخ بدل دی.. لاکھوں فوجیوں کا وہ ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔کشمیر جل رہا ہے، مسلمانوں کے خون سے ندیاں بہائی جا رہی ہیںاور تمام مسلم ممالک خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ ( سیدہ حمائل فاطمہ )