لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکارہ مہوش حیات نے مداحوں کواپنے لازوال عشق کے بارے میں بتادیا۔ مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پرمہوش حیات نے اپنی نئی تصویرشیئرکی جس میں وہ گولڈن رنگ کے خوبصورت لباس میں ملبوس ہیں۔ مذکورہ تصویرمیں مہوش حیات رات کی چاندنی سے محظوظ ہوتی نظرآرہی ہیں۔ مہوش حیات نے اپنی تصویرشیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میرا اورپورے چاند کا ایک لازوال عشق ہے ۔‘اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں دل والے ایموجی اورمْسکرانے والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔