لاہور،ملتان،فیصل آباد،بہاولپور،راولپنڈی،ڈی جی خان،گوجرانوالہ(جنرل رپورٹر، نمائندگان، مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور سمیت پنجاب کے تعلیمی بورڈزنے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کردیا ۔ لاہور تعلیمی بورڈ میں میٹرک کے امتحانات میں دانش اطہر نے 1092 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔انوشہ زکریا، سید حسن عباس اور عفان عامر نے 1090 نمبر لیکر مشترکہ طور پر دوسری جبکہ صبا اقبال اور سائرہ ایوب تیسری پوزیشن پر اجمان رہیں، دونوں طالبات نے 1089 نمبر حاصل کئے ۔ سرکاری سکولوں کا کوئی بھی بچہ پہلی 2 پوزیشنز حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہو سکا، گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائی سکول ماڈل ٹاؤن لاہور کی سائرہ حیات نے 1089نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔چیئرمین لاہور بورڈ پروفیسر چودھری اسماعیل نے میٹرک کے سالانہ امتحانات2019ء میں پوزیشن لینے والے طلبا کے ناموں کا اعلان کر دیا ۔ تقریب میں سیکرٹری ڈاکٹر ریحانہ الیاس ،کنٹرولر امتحانات پروفیسر ناصر جمیل بھی موجود تھے اور انہوں نے بھی پوزیشن ہولڈر ز کے اعلان کیا ۔سائنس گروپ بوائز میں پہلی پوزیشن دانش اطہر ،2 طلبا سید حسن عباس اورعفان عامر نے دوسری،تیسری پوزیشن غفران بیگ،عمار ندیم اورحسن اکبر گورائیہ نے حاصل کی۔سائنس گروپ طالبات میں انوشہ زکریاپہلی، دوسری پوزیشن صبا ء اقبال اور سائرہ حیات جبکہ کنول فاطمہ،ایمان شفقت اور ارحمہ شاہد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔آرٹس گروپ بوائز میں پہلی پوزیشن عثمان افتخار ،دوسری پوزیشن مبشر لیاقت ،تیسری پوزیشن عباس نے حاصل کی۔آرٹس گروپ طالبات میں پہلی پوزیشن سحرش ا فضل نے ، دوسری پوزیشن کیلئے ملائکہ ،تیسری پوزیشن یاسمین فوزیہ نے حاصل کی۔ادھرفیصل آبادمیں انشرہ مدثر نے 1090نمبرز حاصل کرکے پہلی،ایمان نور اور لائقہ اقبال نے 1087نمبرز حاصل کرکے دوسری،زوہا طارق، فضا فاطمہ، قمر جواد 1085نمبرز حاصل کرکے تیسری پوزیشن پر رہے ۔قبل ازیں گوجرانوالہ میں منتہا بشیرپہلی ،طوبیٰ دوسری ،عبد الوہاب اور نعمان نے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ بہاولپور میں عائشہ یاسمین ، اریبہ نور نے 1086نمبر حاصل کرکے پہلی،طلحہ ،معیز الحق نے 1085نمبر حاصل کرکے دوسری ،5طالب علموں نے 1083نمبرز حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔دریں اثنا راولپنڈی تعلیمی بورڈ میں وقاص احمد کی 1089 نمبر لے کر پہلی ،عبداﷲ ظفر اور شایان احمد کی 1086 نمبرلے کردوسری ،خوشحال خان اور حق نواز خان کی 1083 نمبروں کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔دوسری طرف ساہیوال بورڈ میں ضلع اوکاڑہ نے تین فرسٹ پوزیشنیں لیکر کلین سو یپ کر دیا جبکہ دوسری پو زیشن چیچہ وطنی اور تیسری پو زیشن ساہیوال نے حاصل کی۔ساہیوال بورڈ کے مطابق زکریا خالد ،ارقم آفتاب،سہلہ وقاص نے 1088 نمبر لے کر پہلی ،دوسری پوزیشن سائرہ عمر نے 1087نمبر لیکرحاصل کی،تیسری پوزیشن اروبہ بتول 1086نے حاصل کی۔ادھر ملتان میں پہلی اور تیسری پوزیشنیں طالبات ،دوسری طالبعلم نے حاصل کی جبکہ آرٹس گروپ طلباء میں جامعات میں دینی تعلیم حاصل کرنے والے 4 طلبہ نے تینوں پوزیشنز حاصل کی ہیں جنہوں نے بطور پرائیویٹ امیدوار امتحان میں شرکت کی ۔علاوہ ازیں ڈی جی خان بورڈ میں ماہم اشرف پہلی ،علیہا فاطمہ دوسری اور حوریہ فاطمہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔سیکرٹری لاہوربورڈ ریحانہ الیاس کے ترجمان کے مطابق میڑک کے تفصیلی نتائج کا اعلان آج صبح 10:00بجے کیا جائے گا۔ تفصیلی نتائج لاہور بورڈ کی ویب سائٹ www۔biselahore۔comاور موبائل فون کے ذریعے 80029پر رول نمبر میسج کر کے بھی معلوم کئے جاسکتے ہیں۔سرگودھابورڈ سے بھی لڑکیاں بازی لے گئیں، لائبہ ،اساور گل پہلی، عائشہ نوازدوسری ، علیزہ،روشان ،فاطمہ نے تیسر ی پوزیشن حاصل کی۔