ملتان (خصوصی رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے مطالعہ پاکستان اور کمپیوٹر سائنس کی کتابیں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف )نے الحاق شدہ سکولوں میں زیر تعلیم میٹرک کے طلبا کیلئے کتابیں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے 7 ہزار509 سکولوں کے طلبا میں میٹرک کی نئی کتابیں تقسیم کی جائیں گی۔ اس سلسلے میں جاری مراسلے میںکہا گیا ہے کہ پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کی منظور شدہ کتابیں پارٹنر سکولوں میں لاگو کی جائیں گی پارٹنر سکو ل کتابوں کی ڈیمانڈ 29 نومبر تک بھجواسکتے ہیں سکول پیف کے آن لائن سسٹم میں کتابوں کی ڈیمانڈ جمع کرائیں گے ، پیف ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کے تبدیل کردہ نصاب کے مطابق نئی کتابیں لاگو کی جا رہی ہیں۔