لاہور،گوجرانوالہ،راولپنڈی،ساہیوال،فیصل آباد، ملتان، ڈیرہ غازیخان،بہاولپور،سرگودھا (اپنے خبر نگار سے ،بیورو رپورٹ،رپورٹر92نیوز،سپیشل رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نمائندہ خصوصی،نامہ نگار،خبر نگار) پنجاب بھر کے نو تعلیمی بورڈز نے میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کردیا،لڑکے لڑکیوں پر بازی لے گئے ، نتائج کا اعلان آ ج ہوگا۔لاہوربورڈسائنس گروپ میں پہلی پوزیشن علی پبلک بوائز ہائی سکول رحمن پورہ لاہور کے طالبعلم توصیف افضل رول نمبر 230513 اورپنجاب دانش سکول فاضل پور، راجن پور کے طالبعلم وسیم یاسین رول نمبر 253925 نے 1100 میں سے 1091 نمبر لے کر مشترکہ طور پر حاصل کی۔دوسری پوزیشن بھی دو طلبہ دی ایجوکیٹرز ہائی سکول سبزہ زار سکیم کے محمد ہاشم فیصل رول نمبر 231354اور دی ٹرسٹ گرلز ہائی سکول کی طالبہ وجیہہ اسلم رول نمبر 150660نے 1090نمبر لے کر جبکہ تیسری پوزیشن علامہ اقبال پبلک ہائی سکول رائے ونڈ روڈ قصور کی طالبہ حفصہ سلیم رول نمبر 103223 نے 1089نمبر لے کر حاصل کی۔سائنس گروپ لڑکوں میں تیسری پوزیشن گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول لوئر مال لاہور کے طالبعلم حافظ محمد حارث رول نمبر 243848 نے 1088 نمبر لے کر حاصل کی۔سائنس گروپ لڑکیوں میں پہلی پوزیشن دی ٹرسٹ گرلز ہائی سکول کی طالبہ وجیہہ اسلم رول نمبر 150660نے 1090،دوسری پوزیشن علامہ اقبال پبلک ہائی سکول رائے ونڈ روڈ قصور کی طالبہ حفصہ سلیم رول نمبر 103223 نے 1089جبکہ تیسری پوزیشن حرا ہائی سکول ہاؤسنگ کالونی،ننکانہ صاحب کی طالبہ اریج رول نمبر 114161اور ڈویژنل پبلک گرلز ہائی سکول ماڈل ٹاؤن کی طالبہ زہرا شعیب رول نمبر139978 نے 1088نمبروں کیساتھ حاصل کی۔آرٹس گروپ لڑکوں میں پہلی پوزیشن قصور کے پرائیویٹ طالبعلم محمد عظیم اخلاص رول نمبر 307078نے 1034نمبر،دوسری لاہور کے پرائیویٹ طالبعلم معین الدین رول نمبر 324722نے 1026نمبر لے کرجبکہ تیسر ی رانا گرائمر سکول مون مارکیٹ گلشن راوی کے طالب علم ابوبکر آصف رول نمبر 334909 نے 1016 نمبر لے کرحاصل کی۔آرٹس گروپ لڑکیوں میں فاروقی گرلز ہائی سکول کریم پارک راوی روڈ کی طالبہ اریشہ رول نمبر 293906 نے 1059نمبر لے پہلی ،دی پنجاب گرلز ہائی سکول ٹاؤن شپ کی طالبہ عائشہ مریم رول نمبر 279993نے 1054نمبر لے کر دوسری جبکہ فاروقی گرلز ہائی سکول کریم پارک راوی روڈ لاہور کی طالبہ صوبیہ رول نمبر 293936 نے 1045 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔گوجرانوالہ بورڈ سائنس گروپ میں رائل جینئس کیمبرج ہائی سکول پیپلز کالونی کے طالبعلم محمد حسین شہزاد بٹ رولنمبر433447نے 1100نمبروں میں سے 1086نمبر حاصل کرکے پہلی،قائداعظم ڈویژنل پبلک سکول کی طالبہ ارفع اکرم رولنمبر426672نے 1085نمبر حاصل کر کے دوسری جبکہ مثالی پبلک سکول حافظ آباد کے صہیب احمدرولنمبر 444621 اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شکر گڑھ کی طالبہ سارہ رولنمبر528861نے 1083نمبر حاصل کر کے مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔سائنس گروپ بوائزمیں قائداعظم ڈویژنل پبلک سکول کے طالبعلم محمد علی افتخاررولنمبر434593 نے 1082نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سائنس گروپ گرلزمیں قائداعظم ڈویژنل پبلک سکول کی ارفع اکرم نے 1085لیکر پہلی ،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شکر گڑھ (نارووال)کی طالبہ سارہ نے 1083 نمبر لیکردوسری جبکہ الائید سکول وزیرآباداورپاکستان انٹر نیشنل پبلک سکول گجرات کی طالبہ مائرہ عرفان اورمریم اظہرنے 1082نمبر لیکرمشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ آرٹس گروپ بوائز میں دی رائل سکول آف سائنس فار بوائزکے محمد یونس نے 1042نمبر حاصل کر کے پہلی ،موکھل سندھواں گوجرانوالہ کے طالبعلم محمد احسن جبار نے 1030نمبر حاصل کر کے دوسری جبکہ گورنمنٹ ہائی سکول کامونکی کے طالبعلم محمد عبدالرزاق نے 1017نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔ آرٹس گروپ گرلز میں گورنمنٹ حاکم بی بی گرلز ہائی سکول گوجرانوالہ کی طالبہ خدیجتہ الکبری رولنمبر 621199نے 1040نمبروں کیساتھ پہلی ،دی پنجاب گرلز ہائی سکول شاہ پور کھیالی کی طالبہ مبرا فاروق رولنمبر 619324نے 1039نمبروں کیساتھ دوسری جبکہ گورنمنٹ حاکم بی بی گرلز ہائی سکول گوجرانوالہ کی انوشہ گل رولنمبر 622226نے 1037نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ساہیوال بورڈ میں پہلی پوزیشن ڈی پی ایس اوکاڑہ کے طالبعلم محمد احسن نے 1091نمبر لے کر حاصل کی،دی ایجوکیٹرز عارفوالہ کے طالب علم شفیع المحسن نے 1086نمبر لے کر دوسری جبکہ نیو بیکن ہاؤس پبلک سکول عارفوالہ کی طالبہ آمنہ نعمان نے 1085نمبر لے کرتیسری پوزیشن حاصل کی ۔فیصل آباد بورڈ سائنس گروپ میں چناب کالج جھنگ کے محمد عمراور طالبہ رمان اسحاق چودھری نے 1089نمبر حاصل کرکے مشترکہ طور پر پہلی، حرااکرم اور مروہ اصغر نے 1087نمبر حاصل کرکے دوسری جبکہ تیسری پوزیشن ثمین آصف شیخ ، عائشہ خالداور مناہل فاطمہ نے 1086نمبر لے کر حاصل کی۔ راولپنڈی بورڈ سائنس گروپ میں کیڈٹ کالج حسن ابدال کے طالبعلم طلال بن طارق نے 1087نمبر لیکر پہلی،بحریہ فاؤنڈیشن سکینڈری سکول چکوال کے عبدالحسیب ارشد نے 1081نمبر لیکر دوسری جبکہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چکوال کی عدینہ عائشہ نے 1079نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ملتان بورڈ سائنس گروپ میں خانیوال پبلک سکول اینڈ کالج (گرلز) وہاڑی کی طالبہ ماہم فاطمہ نے 1090نمبر لے کرپہلی،ڈی پی ایس وہاڑی کی صفا نویداور مسلم پبلک سکول ملتان کے خبیب رفیق نے 1088نمبر لے کر مشترکہ طور پر دوسری جبکہ علامہ اقبال گرلز سکول گگو ،بوریوالہ کی مہروز اسماعیل ،ڈی پی ایس فار بوائز بوریوالہ کے محمد عمر جاویداور نشاط بوائز ہائی سکول ملتان کے حمزہ خان نے 1086نمبر لے کر مشترکہ طور پرتیسری پوزیشن حاصل کی۔ ڈیرہ غازیخان بورڈ سائنس گروپ میں میری درسگاہ گرلز سکینڈری سکول کوٹ ادو کی عائشہ مریم ،الممتاز گرلزسکول جام پورکی عائشہ نذراورنیو گریژن بوائز سکول تونسہ کے حمزہ احمد نے مشترکہ طور پر1089 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ سپیریئر پبلک گرلز سکول چوک اعظم لیہ کی فائقہ طارق نے 1088 نمبر لے کر دوسری اورڈی پی ایس ڈیرہ غازیخان کے محمد سلمان فریدنے 1087نمبر لے کرتیسری پوزیشن حاصل کی ۔بہاولپور بورڈ میں گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول چشتیاں کے طالبعلم ابوذر سعید نے 1085نمبروں کیساتھ پہلی ، الہدی گرامر سکول رحیم یار خان کی عائشہ علی اور سائنس سکول چشتیاں کے رانا ذکا ء اﷲ نے 1084نمبروں کیساتھ دوسری جبکہ شیخ زیدگرلز ہائیر سیکنڈری سکول رحیم یار خان کی اریبہ ارشادنے 1083نمبروں کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔سرگودھا بورڈ سائنس گروپ میں عمار منیر نے 1087 نمبر لے کر پہلی، امجد علی نے 1086 کیساتھ دوسری جبکہ تیسری پوزیشن تین طلباء اور طالبات علی حسن، عاتکہ، عزاء منیر نے 1085 نمبر لے کر حاصل کی۔