واشنگٹن (این این آئی)امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹوئٹر پیغام میں اپنے اوپر لگنے والے ’نسل پرست‘ پر مشتمل الزام کو قطعی مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے جسم میں نسل پرست ہڈی نہیں ۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 2 روز قبل کانگریس کی رکن خواتین پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ خواتین دراصل ان ممالک سے تعلق رکھتی ہیں جہاں کی حکومتیں مکمل طور پر نااہل اور تباہی کا شکار ہیں اور دنیا بھر میں سب سے زیادہ کرپٹ ہیں، مجھے اس سے فرق نہیں پڑتا کیونکہ کئی لوگ مجھ سے اتفاق کرتے ہیں اور بہت سے لوگ اسے پسند بھی کرتے ہیں،ہوسکتا ہے میں غلط ہوں، ووٹرز فیصلہ کریں گے ۔